تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے گاوں اوگے جوپار میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ گاو¿ں بھورو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ چھاچھرو ہی کے ایک گاو¿ں بھگیسل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ چھاچھرو کے اسپتال ذرائع کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

