عید پر لاہور میں جشن ، تفریحی مقامات پر رش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

عید پر لاہور میں جشن ، تفریحی مقامات پر رش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں بدھ کی صبح بارش کے بعد شہر لاہور کی سڑکیں، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے، شہریوں کا گھر سے نکلنا بھی مشکل ہو گیا۔ شہر میں ابر رحمت سے موسم خوشگوار ہو گیا لیکن چند علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے رحمت لوگوں کے لیے زحمت بن گئی۔ لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔لاہور میں ہونے والی چند گھنٹے کی بارش نے قرطبہ چوک، لارنس روڈ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، ریلوے اسٹیشن، رحمان پورہ اور کوپر روڈ سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے پیدل، موٹر سائیکل سوار اور گاڑی سوار سبھی پریشان نظر آئے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سلنسرز میں بھی پانی جاتا رہا، جس سے کئی گاڑیاں پانی میں ہی بند ہوگئیں۔ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا نے کہا کہ بارش تھمنے کے تیس منٹ بعد سڑکوں پر پانی نظر نہیں آئے گا۔ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور سیکرٹری ہاوسنگ خرم علی آغا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے واسا ملازمین کو جلد نکاسی آب کی ہدایت کی۔سمیر احمد سید نے کہا کہ مون سون کے دوران نکاسی آب کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔موسم خوشگوار ہونے کے بعد پارکوں میں عوام کا رش بڑھ گیا ۔اور لوگو کی بڑی تعداد نے عید کا تیسرا دن پارکوں میں گزارا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1