بارش ہوتی ہے تو حکمرانوں کا پیرس وینس میں تبدیل ہو جاتا ہے ،میاں شکیل

بارش ہوتی ہے تو حکمرانوں کا پیرس وینس میں تبدیل ہو جاتا ہے ،میاں شکیل

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما میاں شکیل احمد ایڈووکیٹ اور ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے اسے کھنڈرات ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور چلتے پھرتے ندی نالوں میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ایک بارش ہوتی ہے تو حکمرانوں کا پیرس وینس میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔وہ اپنے آفس میں عید ملنے کے لئے آنے والے ورکرز سے گفتگو کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جناح ہسپتال کی طرز پر پنجاب بھر کے ہر ضلع میں برن یونٹ بنا دئیے جائیں تو پھر آگ سے جھلسے ہوئے افراد کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے لیکن حکمرانوں کی توجہ ہسپتال بنانے کی طرف نہیں بلکہ کمیشن کھانے والے میٹرو منصوبوں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا ہر پیدائشی بچہ بھی ارب پتی جبکہ پاکستان کا ہربچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہو گیا ہے جمہوریت کے نام پر قوم کو لوٹا جا رہا ہے اور غیر ملکی قرضے لے کر اپنی جیبیں بھری جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان اقتدار میں آکر ان قوم کے چوروں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور ان کے پیٹ سے ایک ایک پیسہ نکالیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1