عید الفطر کے دنوں میں چھانگا مانگا نیشنل پارک میں سیاحوں کا رش

عید الفطر کے دنوں میں چھانگا مانگا نیشنل پارک میں سیاحوں کا رش

چھانگامانگا (رانا محمد یوسف سے) عید الفطر ٹرومروکے روز مہتابی جھیل چھانگامانگا پر پنجاب بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سیاحوں نے مہتابی جھیل اور پارک کی سیر کی ایک بجے تک جھیل کے گراسی پلاٹس سیاحوں سے بھر چکے تھے ہر طرف ایک نہ ختم ہونے والا ہجوم نظر آرہا تھا سیر کے لیے آئے ہوئے شہریوں اور دیہاتیوں کی مختلف ٹولیاں پارک میں مختلف جگہوں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے محکمہ جنگلات نے سیاحوں کے لیے تین ٹرامیں چلارکھی تھیں جو رش زائد ہونے کے باعث ناکافی لگ رہی تھیں چونکہ ہر سیاح کی خواہش تھی کہ ٹرام کا سفر کرکے لطف اندوز ہوا جائے اس بار ڈی ایف او چوہدری حیات حسن اور ایس ڈی ایف او عمران ستار نے سیاحو ں کی دلچسپی کے لیے رنگ وروغن کرکے پارک کو دلہن کی طرح سجایا ہواتھا پہلی بار مہتابی جھیل کو چاروں طرف سے کنکریٹ دیوار بناکر سیاحو ں کو تحفظ فراہم کیا تھا جس سے سیاح بلاجھجھک پورے نیشنل پارک کی سیر کرتے رہے مہتابی جھیل پر جانے والی سڑک کو ڈبل کردیا گیا ہے اس کے باوجود سیاحوں کی گاڑیاں ٹریفک میں بری طرح پھنسی رہیں محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاران پارک میں موجود رہے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1