حکمرانوں کی کرپشن جلد" آتشزدگی" کی نذر ہو جائے گی،علیم خان

حکمرانوں کی کرپشن جلد" آتشزدگی" کی نذر ہو جائے گی،علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے110منصوبو ں کے123ارب روپے کی خطیر رقم کو حکمرانوں کے من پسند منصوبے اورنج ٹرین میں ڈال دیا گیا نام نہاد پنجاب سپیڈ اور گڈ گورننس کا دعویٰ ٰکرنے والوں نے گذشتہ 8برسوں میں حکمرانی کے دوران ایک بھی برن یونٹ نہیں بنایا بلکہ سابقہ حکومت کے پی آئی سی سمیت ہیلتھ سے متعلقہ منصوبوں کو نان فنکشنل رکھا عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑنے والے حکمرانوں کی کرپشن بھی جلد" آتشزدگی" کی نذر ہو جائے گی اور ملک کو صاف اور شفاف نظام کی حکومت نصیب ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے بہاولپور کا دورہ فوٹو سیشن اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے کیا جو وہاں کے بے بس اور مجبور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا دونوں بھائی ایک دوسرے سے بڑھ کر بونگیاں مارتے رہے ان کی بد حواسی ثابت کر رہی تھی کہ الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے اور ان کے ذہنوں پر مکمل طور پر پاناما کیس اور جے آئی ٹی سوار ہے انہوں نے کہا کہ1985سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر قابض نواز لیگ کس منہ سے اپنی ذمہ داری سے مبرا ہو سکتی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عید الفطر سب کیلئے سو گوار تھی اور ان حالات میں پارا چنار سے لے کر کوئٹہ اور کراچی تک حالات سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا اب دور کی بات نہیں اور ملک جلد صحیح ٹریک پر ہو گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساری قوم آئندہ عید حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے منائے گی اور کرپشن سے نجات مل جائے گی۔