جھلکیاں چھانگا مانگا پارک

جھلکیاں چھانگا مانگا پارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھانگامانگا(رانا محمد یوسف سے) عید الفطر ٹرو مرو کے روز ایک لاکھ کے قریب سیاحوں نے نیشنل پارک چھانگامانگا کا نظارہ کیا ۔*منچلے سیاح دونوں جھولا پلوں کو جھول کر زمین بوس کرنے پر تلے ہوئے تھے جنہیں انتظامیہ ایسا کرنے سے منع کرتی رہی۔*شہریوں دیہاتیوں کی ٹولیاں ڈسکو ڈانس کرکے سیاحوں اور انتظامیہ کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے اوربھنگڑا ڈالتے رہے۔ *کشتی رانی کے شوقین سیاح خود کشتیاں چلاکر اپنا شوق پورا کرتے رہے۔*مرو کے روز ہلکی بارش پڑنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تو عورتوں بچوں بوڑھوں کا رش دیکھنے میں آیا۔*گراسی پلاٹ پلے لینڈ ، منی مینار پاکستان ، بوٹ آبشار اور جھولا پلوں پر سیاحوں کا جھمگٹا لگا رہا ۔*ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک بحال کرانے میں مکمل طور پر ناکا م رہاجس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام رات گئے تک درہم برہم رہا۔*پارک میں لگے کھانے پینے کے اسٹال مہنگے داموں اشیاء فروخت کرکے سیاحوں کو دونوں باتوں سے لوٹتے رہے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ خاموش رہی۔