سانحہ بہاول پور کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کرن والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، آزاد تبسم

سانحہ بہاول پور کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کرن والے اپنے گریبان میں ...

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ سانحہ احمد پو ر شرقیہ کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، یہ بہت بڑا سانحہ ہے جس پر جتنا افسو س کیا جائے کم ہے ، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے مگر اس سانحہ پر اپوزیشن اپنا رنگ دیکھا رہی ہے ، عمران خان خیبرپختون خواہ کی کارکردگی منظر عام پر لائیں وہ صرفْ صحت اور تعلیم کے شعبوں بارے ہی عوام کوآگاہ کردیں، ہرکوئی جانتا ہے کہ صحت اور تعلیم میں حکومت پنجاب نے مثالی اقدامات کئے ، ہر سرکاری ہسپتال میں مریض کو مفت ادویات مل ری ہیں، اسی طرح شعبہ تعلیم میں ٹھوس اقدمات کئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دینا ہمارا مشن ہے اورمعیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا براہ راست تعلق بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دینے سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتدہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار ہیں اورانہیں عزت اور وقار دیں گے ۔ سکولوں میں 80 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 8 ارب روپے صرف کئے جا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1