سانحہ بہاولپورنے دنیا بھر کے لوگوں کوسوگوار کردیا ، میاں ایوب

سانحہ بہاولپورنے دنیا بھر کے لوگوں کوسوگوار کردیا ، میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپورنے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہر مسلمان اورانسان کوسوگوار کردیا ہے اس قسم کے دلخراش سانحات ریاستی اداروں کی کمٹمنٹ پرایک بڑے سوالیہ نشان ہیں انتظامی اداروں اوراہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کے بغیر اس قسم کے اندوہناک سانحات رونما نہیں ہوسکتے پنجاب حکومت محض سانحات کی تحقیقات کاحکم دے کراپنی نااہلی اورناکامی کو نہیں چھپاسکتی عیدالفطر سے ایک روزقبل قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تھوڑے سے لالچ کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں چلی گئیں تو اس کی ذمے دار بھی حکومت ہی ہے جس نے عام آدمی کا قوت خرید ختم کرکے رکھ دیا ہے اگر عوام کو ہر چیز ارزاں نرخوں پر دستیاب ملے تو وہ کبھی بھی لالچ میں نہ آئیں مگر حکمرانوں کو تو عوام کی زرا سی بھی فکر نہیں ہے حکمرانوں کی ساری توجہ اپنی ناجائز دولت کو جائز کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1