سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر موقع پر پہنچے، مدیحہ رانا

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر موقع پر پہنچے، مدیحہ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہاہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر سانحہ احمد پو ر شرقیہ جیسے دلخراش واقعہ کو بنیاد بنا کر حکومت پر بلاوجہ کی تنقید کرکے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے یہ ایک بہت بڑا اور المناک سانحہ ہے جس پر جتنا بھی افسو س کیا جائے وہ کم ہے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کی بجائے اس پر سیاست چمکانا گھٹیا پن کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر موقع پر گئے اور ان سے جو ہو سکا وہ انہوں نے کیا ہر سرکاری ہسپتال میں مریض کو مفت ادویات مل ری ہیں اسی طرح سے شعبہ تعلیم میں بھی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدمات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خدار ا تنقید برائے تنقید کی بجائے ملک کی خدمت کا کام کیا جائے اور ملک کی خدمت کس طرح سے کرنی ہے اس کا سبق ہمارے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف سے لیا جائے ،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -