شاہدرہ کرسچین کمیونٹی کے رہنماؤں کی حاجی قیصر امین بٹ سے ملاقات
لاہور ( پ ر) سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری سے شاہدرہ کرسچین کمیونٹی کے رہنما ؤ ں نے عید کے دوسرے روز ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ حکومت منارٹیز کی فلاح کیلئے اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں ۔پادری فرید انتھنی سینئر پاسٹرسیو منسٹری، پادری سفنیاہ بشیرسینئر پاسٹر بیت عنیاہ چرچ ، شمعون ریاض سماجی رہنما کرسچین کمیونٹی ، عاشق سرویا ایلڈر بیت عنیاہ چرچ ، سائمن فرید ، فاروق خوشی سمیت دیگر نے حاجی قیصر امین بٹ القادری کو عید کی مبارک دی، اس موقع پر قاری امجد ، تجمل شاہ ، مستحسن رضا، سمیت دیگر بھی موجودتھے ، راوی روڈ آفس میں سانحہ کوئٹہ ، سانحہ پارا چنار اور سانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہار جبکہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔