سانحہ کوئٹہ اور پارا چنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ولید اقبال

سانحہ کوئٹہ اور پارا چنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ولید اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کی ہدائت پر پی ٹی آئی لاہور کے کارکنوں نے سانحہ کوئٹہ اور پارا چنار واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی ۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنائیں۔ ولید اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانی قوم نے دی ہیں لیکن نااہل حکمران عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مضبوط مقدمہ پیش کرنے کی بجائے لوٹ مارمیں مصروف رہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزراء بھی اپنے محکموں کے معاملات دیکھنے کی بجائے دن رات ریاستی اداروں کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں اگر انکی توجہ ریاستی امور کی طرف ہوتی تو سانحہ پارا چنار رونما ہوتا نہ ہی کوئٹہ میں دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے کھلامیدان ملتا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ظالم کیخلاف مظلوم کیساتھ کھڑی ہے ،پوری قوم ان سانحات کے سوگ میں آج عید سادگی سے منائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -