علماء اور عوام فر قہ واریت پھیلانے کے خلاف متحد ہو جا ئیں،مولانا امجد

علماء اور عوام فر قہ واریت پھیلانے کے خلاف متحد ہو جا ئیں،مولانا امجد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)دین اسلام کو بدنام کر نے کی عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں اسی مہم کا جواب حکمت عملی اور دلیل کے ساتھ دینا ہو گا دنیا کو بتا نا ہو گا اسلام امن کا مذہب ہے اور سلامتی کا دین ہے اس کے پیغام سلامتی و امن کو پھیلانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہر مسلمان لیکن سب سے زیادہ کردار ممبرومحراب نے ادا کرنا ہے علما کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا چاہیے ،وطن نازک دور سے گذر رہا ہے ان حا لا ت میں اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے علماء اور عوام فر قہ واریت پھیلانے کے خلاف ومتحد ہو جا ئیں ، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی سکون ملے گا اور ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد ہو گا ،شریعت مصطفی ﷺپر عمل کر نے سے ہی دنیا آخرت کی کامیا بیاں ہیں ہمارے تمام مسائل کا حل اسی نظام میں مضمر ہے رمضان کے بعد بھی اہل اسلام نیک اعمال کا سلسلہ جاری رکھیں تا کہ اللہ کی رحمت کا تسلسل رہے اللہ کے احکامات ماننے سے اور رسول خدا ؐ کے طریقوں پر چلنے میں مشکلات حل ہوں گی ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف وفود سے گفتگو اور 77کلب ابیٹ روڈ گراؤنڈ میں عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حضور اللہ کے آخری نبی ہیں اور آخری دین لے کر ائے ہیں یہ آخری نظام ہے اس میں قیامت تک آنے والوں کے مسائل کا حل مو جو د ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان دنیا آخرت میں کا میاب ہو ں گے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ماضی میں بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ عالم اسلام خصوصا پا کستان اس وقت عالمی ایجنڈے کا شکار ہے عالمی طاقتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیئے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں مولانا محمد امجد خان نے مختلف خادثات زلزے کے جھٹکوں کو قدرتی تنبیہ قرار دیا اور کہاکہ اللہ کی طرف رجوع کر نے کی ضرورت ہے حکمرانوں اور عوام اللہ رب العزت کے سامنے جھکیں اور رب کو راضی کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1