سانحہ احمد پور شرقیہ کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے ، شمیم نیازی

سانحہ احمد پور شرقیہ کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے ، شمیم نیازی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ عید سے ایک روز قبل ہونے والے سانحہ احمد پور شرقیہ نے عید کی خوشیاں ختم کر کے رکھ دی ہیں اس واقعہ کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے افسوس کی بات ہے کہ پنجاب میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے انتظامات نہیں کئے تھے صرف لاہور پر یہاں کے حکمرانوں کی توجہ ہے وہاں کے مقامی ہسپتالوں میں برن یونٹ نہ بنانا عوام سے کھلی زیادتی ہے پنجاب حکومت بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر رنگ برنگی بسون اور بلا وجہ کے پل اور سڑکیں بنانے کی بجائے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1