خارجی اور تکفیری فتنے کے خاتمے کیلئے پوری امت کو جدوجہد کرنی ہو گی ، مولانا اجمل

خارجی اور تکفیری فتنے کے خاتمے کیلئے پوری امت کو جدوجہد کرنی ہو گی ، مولانا ...

لاہور( پ ر)عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیرو جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے شیرانوالہ پارک میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی اور تکفیری فتنے کے خاتمے کیلئے پوری امت کو جدوجہد کرنی ہو گی ، کعبۃ اللہ اور مسجد نبوی ؐ پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ، سعودی عرب کی قیادت اور امن کے ادارے ان حملوں کو ناکام بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،مسلم حکمران امریکہ اور مغرب کی مرعوبیت سے باہر نکلیں اور اسلام دشمنوں پر انحصار کرنا چھوڑ دیں، امریکی غلامی سے نجات ہی عالم اسلام کے تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے آئل ٹینکر سانحے پر افسوس کا اظہار کیا، اور تمام مسلمان عید کے روز اپنے غریب اور نادار عزیز رشتہ داروں اور ہمسایوں کا ضرور خیال رکھنے کی تلقین بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ نہ صرف انفرادی حیثیت میں اپنا احتساب کرے بلکہ اجتماعی طورپر بھی ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمے کی کوشش کریں جو عزاب الہٰی کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1