پی ٹی آئی ور پیپلزپارٹی نے قومی سانحات پر سیاست کرنا وطیرہ بنا لیا ہے،صفیحہ اسحاق

پی ٹی آئی ور پیپلزپارٹی نے قومی سانحات پر سیاست کرنا وطیرہ بنا لیا ہے،صفیحہ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) کی سنئیر رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے قومی سانحات پر سیاست کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جہاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے تو وہی پر یہ دونوں جماعتیں اس ایشو پر اپنی سیاسی دکان چمکانے میں لگی ہوئی ہیں جو لوگ اپنی سیاست کرنے کے لئے ایسے سانحات کو بنیاد بناتے ہیں وہ قوم اور ملک بلکہ انسانیت سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ عید کے باوجود پوری قوم غمگین ہے پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن خون کے آنسو رو رہا ہے ، ہم نے تو ہمیشہ قیام امن اور عوام کے مفادات کے لئے کام کیا ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1