چھانگا مانگا، چوہدری ریاض احمد لاڈا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

چھانگا مانگا، چوہدری ریاض احمد لاڈا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

چھانگامانگا(نامہ نگار)معروف صحافی چوہدری ریاض احمد لاڈا طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنہیں آبائی قبرستان چھانگامانگا میں سپرد خاک کیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ علامہ مولانا خالد حسین المدنی عطّاری نے پڑھائی ،چوہدری ریاض احمد لاڈا کی میت لاہور سے چھانگامانگا پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم پریس کلب چھانگامانگا کے سدا بہار جنرل سیکرٹری رہے اور دوستوں کے دوست تھے ان کی وفات پر رانا شفقت راجہ ، وقاص احمد خاں، عمران ڈار ، پریس کلب کے صدر رانا محمد یوسف،رانا صفدر حسین عطّاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مرحوم چوہدری ریاض احمد لاڈا بڑے ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک تھے ان کی وفات پر بہت بڑا دھچکا لگا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے علاوہ چھانگامانگا کے شہریوں سابق سٹی ناظم رانا واجد علی خاں، چیئرمین حاجی رانا مشتاق احمد خاں، راجہ نبیل پرویز کیانی، رانا رفاقت علی، محمد وارث ہوتی، منیر احمد خاں ساقی، لالہ اصغر علی ،راؤ امجد علی ، ملک شریف ارشد، اصغر علی بھٹی، ملک عابد حسین ناگی اور رانا فضل رسول نے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1