کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا

کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا،ایک جانب واٹربورڈپانی کی قلت کادعوی کرتاہے ۔ دوسری طرف واٹرٹینکرکے ذریعے لاکھوں روپے شہریوں سے رقم بٹورنے کاسلسلہ جاری ہے ،واضح رہے کہ حکومت نے پانی کی قلت والے علاقوں میں مفت واٹرٹینکرسروس کااعلان کیاتھا۔تاہم مفت ٹینکرایک طرف شہریوں کوواٹرٹینکرپیسے دیکر بھی میسر نہیں رمضان المبارک کے مہینے میں شدیدگرمی اورلوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کیلئے ترستے رہے ،لوگ واٹرٹینکرکے حصول کیلئے ہائینڈرنٹ کے چکرلگانے اورگھنٹوں کھڑے ہونے کے باوجودواٹرٹینکرکے بلیک میں فروخت کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے ،1000اور2000گیلن والاواٹرٹینکر 10,5 اور15 ہزار میں فروخت کررہے ہیں شہریوں نے عیدپرپانی کی کمی پوری کرنے کیلے بلیک میں بھاری رقوم دے کرایڈوانس بکنگ کرالی ہے ۔واٹربورڈافسران اورمافیالوگوں سے لاکھوں روپے بٹوررہے ہیں۔

مزید : کامرس