رواں خریف سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں4.448 ملین ایکڑ رقبہ پر دھان کاشت کی جائے گی، محکمہ زراعت پنجاب

رواں خریف سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں4.448 ملین ایکڑ رقبہ پر دھان کاشت کی جائے ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں خریف سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں4.448 ملین ایکڑ رقبہ پر دھان کاشت کی جائے گی۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں16.60 لاکھ ایکڑ جبکہ ضلع سیالکوٹ میں3.42 لاکھ ایکڑ رقبہ پردھان کاشت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی فی ایکڑ پیداوار کے فروغ کیلئے محکمہ کی جانب سے دھان کی کاشت کے علاقوں میں تربیت کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دھان کے کاشتکاروں کو مداخلات کے مناسب استعمال اورکاشت کے حوالے سے تربیت فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد زائد پیداوار کے حامل بیجوں اور کھادوں کے مناسب استعمال کے حوالہ سے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا جاسکے جس سے نہ صرف چاول کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

مزید :

کامرس -