تین روزہ پولٹری سائنس کانفرنس 24 تا 26 اگست 2017ء کو منعقد ہو گی

تین روزہ پولٹری سائنس کانفرنس 24 تا 26 اگست 2017ء کو منعقد ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینس (یو وی اے ایس) لاہور اور پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی بی اے) کے باہمی اشتراک سے تین روزہ پولٹری سائینس کانفرنس 24 تا 26 اگست 2017ء کو منعقد ہو گی۔ یو وی اے ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شعبہ میں کی جانے والی تحقیق سے استفادہ جس سے پولٹری کی صنعت کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور کارکردگی کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے جو نہ صرف غذائی ضروریات کی تکمیل بلکہ دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بھی قدر خدمات فراہم کر رہی ہے۔

مزید : کامرس