سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب رہی

سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) سٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب رہی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عید اور ٹرو کو سہولت سے استفادہ کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کے عید کی تعطیلات اور بالخصوص چاند رات کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھا جائے اور درکار کیش مہیا رکھی جائے۔ ان ہدایات کی روشنی میں نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، یو بی ایل، اے پی ایل، حبیب بینک، عسکریت کمرشل بینک سمیت تمام دیگر نجی بینکوں کے اے ٹی ایم فعال رہے اور کیش دستیاب رہی۔ شہریوں نے عید کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں کے فعال رہنے اور کیش کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔

اس ضمن میں اکا دکا بینک برانچ کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے یا کیش دستیاب نہ ہونے سے متعلق شکایات موصو ل ہو ئیں۔

مزید :

کامرس -