عید کی مبارکباد دینے کا بڑا ذریعہ ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل فون رابطے رہے

عید کی مبارکباد دینے کا بڑا ذریعہ ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل فون رابطے ...

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر بیرون ملک اور دیگر شہروں میں مقیم عزیز و اقارب دوست احباب کو عید ملنے اور انہیں مبارکباد دینے کا بڑا ذریعہ ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل فون رابطے رہے۔ ہر شہری نے اپنے موبائل فون یا سم میں موجود تمام جان پہچان رکھنے والوں، کاروباری حضرات، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو ایس ایم ایس پیغامات بھجوائے اور بڑی تعداد میں موبائل فون، فکسڈ فون اور ای میل کے ذریعے پیغامات بھجوا کر فاصلوں کو سمیٹ دیا اور قربت کا احساس پیدا کیا۔ عید کے موقع پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جار کر عید ملنا یا عید کارڈ یا دیگر ذرائع سے عید کا پیغام بھجوانا ممکن نہیں ہوتا لیکن موبائل فون، ای میل اور ایس ایم ایس نے یہ کام آسان بنا دیا ہے جس سے ان سروسز کے صارفین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

مزید :

کامرس -