جاپان کی قدیم مچھلی مارکیٹ کی نئی جگہ منتقل

جاپان کی قدیم مچھلی مارکیٹ کی نئی جگہ منتقل

ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کی قدیم معروف مچھلی مارکیٹ کی نئی جگہ منتقل کر دی گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی گورنر یْوریکو کوئیکے نے کہا ہے کہ معروف تسْوکیجی مچھلی مارکیٹ نئی جگہ پر منتقل کی جائے گی لیکن یہ تبدیلی شاید مستقل نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ تسْوکیجی کا علاقی اپنی مچھلی منڈی کے حوالے سے معروف ہے اور ایک مقبول سیّاحتی مقام بھی تاہم 80 سال سے زائد عرصہ پرانی مارکیٹ اب بوسیدہ ہو چکی ہے جسے نئی جگہ منتقل کرنا ناگزیر ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک منصوبے میں اس مارکیٹ کو قریبی علاقے تویوسْو منتقل کرنے کا کہا گیا تھا لیکن گورنر کوئیکے نے سلامتی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر یہ منصوبہ موخر کر دیا تھا۔

مزید : کامرس