تھائی ائیر لائن کا بنکاک اور ینگون کے لیے روزانہ پروازیں چلانے کا اعلان

تھائی ائیر لائن کا بنکاک اور ینگون کے لیے روزانہ پروازیں چلانے کا اعلان

  

ینگون (اے پی پی)تھائی لینڈ کی ائیر لائن’’ٹی ایل اے‘‘ نے بنکاک اور ینگون کے لیے روزانہ دو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کی ائیر لائن’’ٹی ایل اے‘‘ انڈونیشیا میں رجسٹرڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزکورہ ائیر لائن ایک سستی ائیر لائن ہے اور یہ بنکاک اور ینگون کے لیے روزانہ دو پروازیں چلائے گی جس میں مسافروں کو 30کلو سامان کارگو جبکہ 15 کلو سامان فری ساتھ لے جانے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی ائیر لائن’’ٹی ایل اے‘‘ا نتہائی سستی ائیر لائن ہے۔ اس وقت 25 بین الاقوامی فضائی کمپنیاں میانمار کے لیے پروازیں چلا رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -