اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی راہیں کھلے گی، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا

اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی راہیں کھلے گی، بے روزگاری کا ...

کوئٹہ(اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے صوبائی مشیر معدنیات و قدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی راہیں کھلے گی، ملک اور صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، مزید ترقی کی راہیں کھلے گی، ترقی کے مخالف قوتوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے، قیام امن ہماری حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کیلئے جو میگاپروجیکٹس شروع کر رکھے ہیں اس سے پائیدار ترقی و تعمیر کا سلسلہ شروع ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی راہیں کھلے گی، ملک اور صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور مزید ترقی کی راہیں کھلے گی ترقی کے مخالف قوتوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے قیام امن ہماری حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے پوری طرح فعال ہے اور اپنی جانیں قربان کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن کی قیام کو یقینی بنا رہے ہیں ۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے جدو جہد کررہے ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کی خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

مزید : کامرس