حکومت کاشتکاروں کو سبسٹڈی دے رہی ہے،رانا محمد ارشد

حکومت کاشتکاروں کو سبسٹڈی دے رہی ہے،رانا محمد ارشد

  

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاو ن خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیت میں پیش پیش ہے اس سلسلے میں ان کو کھاد ، بجلی کے نرخوں، زرعی آلات اور ٹریکٹر کی خریداری پر سبسٹڈی بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی تک بنائی جا رہی جدید اور معیاری موٹر وے کا سفر 18گھنٹے کی بجائے 10گھنٹے میں طے ہو گا۔آج ملک کی تیز رفتار ترقی پر دنیا کے تمام ممالک کی انوسٹمنٹ کا رخ پاکستان کی طرف مڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران جلد اپنی موت آپ مر جائے گاکیونکہ پنجاب میں لگائے گئے توانائی کے منصوبوں نے اپنی اہمیت اجاگر کرنا شروع کردی ہے۔میٹرک اور انٹر کے امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کرنے والوں کو 7ارب روپے کی لاگت سے 1لاکھ15ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی پر اٹک گئی ہیں۔دنیا کو اب سی پیک منصوبہ کی اہمیت و افادیت معلوم ہورہی ہے۔پاک چین دوستی کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے۔اور یہی دوستی اب اپنی نئی آن بان کے ساتھ طلوع ہو رہی ہے۔سی پیک منصوبہ میں اب کوئی بھی ملک دونوں ممالک کی رضا مندی کے بغیر شامل نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پاکستان کی تیز رفتار ترقی کو ہمیشہ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیں اور ہر بار اس ترقی پر طنز و تنقید کو اپنا وطیرہ بنانے کو اپنا دانشورانہ ا قدام قرار دیتے ہیں۔اگر یہ لوگ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہوتے تواس ترقی پر حکومت وقت کا ساتھ دیتے۔زرداری کے پاس جب حکومت تھی توانہوں نے ملک و قوم کو ترقی دینے کے لئے کیوں عملی اقداما ت نہ کئے۔ عوام کا پیسہ اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر بیرون ملک بھیجا گیا۔انہی لوگوں نے پاکستان کے اداروں کے تقدس کو پامال کیا ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -