فزیو کے منع کرنے کے باوجود خوب سویاں کھائیں،حسن علی

فزیو کے منع کرنے کے باوجود خوب سویاں کھائیں،حسن علی
 فزیو کے منع کرنے کے باوجود خوب سویاں کھائیں،حسن علی

  

گوجرانوالہ(آن لائن)چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بنانیوالے کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ فزیو کے منع کرنے کے باوجود عید پر خوب میٹھی سوائیاں کھائیں ۔چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے کہا کہ عید کے موقع پر بھابھی نے بہت پیار سے سوئیاں بنائی ہیں جن کی بہت عمدہ خوشبو آرہی ہے تو اس موقع پر ٹیم فزیو کو بھی بتا رہا ہوں کہ اتنے پیار سے بنی ہوئی سوئیاں تھوڑی بہت تو میں بھی کھاؤ ں گا، گزشتہ عید انگلینڈ میں گزری تھی ،آج اپنے گھر میں فیملی کیساتھ عید منانا اچھا لگ رہا ہے۔حسن علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور مستحقین کو بھی ضرور یاد رکھیں کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی