رمضان المبارک بہت زیادہ مس کر رہا ہوں،عید پر معین علی کا پیغام

رمضان المبارک بہت زیادہ مس کر رہا ہوں،عید پر معین علی کا پیغام

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک) رمضان المبارک کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں اور ہر طرف خوشی کا سماں ہے لیکن ایسے میں انگلینڈ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی معین علی ایک ایسے معاملے پر افسردہ ہیں کہ جان کر ہر مسلمان کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو گئیں۔ معین علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے عید مبارک کا پیغام بھی جاری کیا لیکن وہ تقریباً تمام مسلمانوں کی طرح وہ بھی ماہ رمضان کے گزر جانے پر انتہائی افسردہ ہیں۔

اور رمضان المبارک کی یاد ستا رہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔ معین علی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’’میں رمضان المبارک بہت زیادہ مس کر رہا ہوں۔‘‘

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -