کرکٹر شاداب خان بھی گاڑی کے مالک بن گئے

کرکٹر شاداب خان بھی گاڑی کے مالک بن گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کے ستارے عروج پر ہیں ، ہر طرف سے پزیرائی تو مل ہی رہی ہے ساتھ تحفے تحائف کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے سپن بالر شاداب خان کی قسمت بھی ان پر مہربان ہے جو ایک لگڑری گاڑی کے مالک بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر شاداب خان کی ایک سیلفی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی نئی ’’ہنڈا‘‘گاڑی کیساتھ نظر آرہے ہیں اور بے حد خوش بھی ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ ، شاندار گاڑی کا مالک بننا ہر انسان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔شاداب خان کی اس نئی اور چمچماتی سفید رنگ کی ہنڈا سوک گاڑی کا نمبر بھی نایاب ہے جس کی نمبر پلیٹ پر ’’شاداب خان 1‘‘ لکھا ہوا ہے جس کے ساتھ شاداب خان خوب سیلفیاں لے کر اپنے مداحوں کیلئے پوسٹ کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی