ویمنز ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ویمنز ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے آٹھویں میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹونٹن میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین برسٹول میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی