تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی : سرفراز احمد

تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی : سرفراز احمد
 تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی : سرفراز احمد

  

لاہور، لندن،کراچی(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی۔ کامیابی کا سفر عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہی جاری رہتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد جس طرح لوگوں کی محبتیں مل رہی ہیں اس کی دل سے قدر کرتا ہوں اور ساتھ ہی مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے اس سال چیمپئنز ٹرافی جیت کر لوگوں کی خوشیاں دوبالا کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میں نے عید کی نماز کے بعد سب سے پہلے محلے والوں اور ملاقات کے لئے آنے والوں سے عید ملی۔ اس کے بعد عزیز واقارب سے عید ملنے گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے دور کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویون رچرڈ سے بہت مفید مشورے ملے جو میرے کام آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی میں نے اپنے ملک کے سابق کھلاڑیوں سے رہنما حاصل کرتا رہتا ہوں۔ مجھے آج اس مقام پر پہنچانے میں اعظم بھائی، ندیم عمر، سراج الاسلام بخاری اور ظفر بھائی کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرکٹ کے مداحوں کی عید کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب ان کے ہیروز نے سوشل میڈیا پرسب کوعید کی مبارکباد دی۔حالیہ چیمپینزٹرافی میں شاندارکارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمد عامر نے انگلینڈ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اورعید کی مبارکباد دی۔محمدحفیظ نے عید کے پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔شعیب ملک نے مداحواں کے نام پیغام میں کہا کہ کہا کہ آیئے ملک میں امن اورمظلوموں کیلئے انصاف کی دعا کریں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ان چیزوں کا ماتم کرتے ہیں جو ہم تبدیل نہیں کرسکتے البتہ ان چیزوں پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے جو ہمارے پاس ہیں۔بوم بوم آفریدی نے بھی عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کو یاد رکھا۔انگلش آل رانڈر معین علی نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے بھی عید کی مبارکباد دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -