ناروے لیگ ، مصباح ، عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ

ناروے لیگ ، مصباح ، عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ

لاہور(آن لائن)ناروے پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر مصباح الحق ، عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں ہونے والی پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے سابق کپتان مصباح الحق، کرکٹر عبدالرزاق اور مختار احمد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ناروے کے لیے روانہ ہوئے ۔ حسن علی میچ جیتنے کے بعد وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کی وجہ سے ناروے نہیں جاسکے۔ پریمیئر لیگ میں دیگر ملکوں سے بھی کھلاڑی شرکت کریں گے۔اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ناروے جار ہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی