نانگا پربت پر مہم جوئی کیلئے جانیوالے 14 غیر ملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 لاپتہ

نانگا پربت پر مہم جوئی کیلئے جانیوالے 14 غیر ملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (این این آئی)دنیا کی بلند ترین پہاڑیوں میں شمار ہونے والی پاکستان کی خطرناک ترین پہاڑی نانگا پربت پر مہم جوئی کیلئے جانے والے 14 غیر ملکی کوہ پیماؤں سے 2 لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش کا کام گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے البیرٹو زیرن بیریسٹی کا تعلق اسپین، جب کہ ماریو گلائکن کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔لاپتہ ہونے والے دونوں کوہ پیما 18 جون کو نانگا پربت کی مہم جوئی کرنے کیلئے جانے والے 14 رکنی گروپ کا حصہ تھے، جس میں سے 12 کوہ پیماں مہم مکمل کرکے واپس اپنے بیس کیمپ پہنچ گئے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں واقع نانگا پربت کا شمار دنیا کی خطرناک اور دشوار گزار پہاڑیوں میں ہوتا ہے، جہاں گزشتہ چند سال میں کئی غیر ملکی کوہ پیما مہم جوئی کی کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔دیامیر پولیس کے مطابق 14 رکنی غیر ملکی کوہ پیماؤں کے گروپ میں سے 12 مہم جو باحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے ٗ لاپتہ ہونے والے اسپین اور ارجنٹینا کے کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ 14 رکنی کوہ پیماؤں کے گروپ میں کوریا، جاپان، اٹلی، اسپین اور ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک کے مہم جو شامل تھے۔
مہم کے آرگنائیزر محمد اقبال نے بتایاکہ لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیماؤں کے گروپ کے ساتھ کم سے کم 50 گائڈڈ تھے جو واپس اپنے بیس کیمپ میں پہنچ چکے۔