بسمعہ معروف انجری کے بعدورلڈکپ سے باہر

بسمعہ معروف انجری کے بعدورلڈکپ سے باہر
بسمعہ معروف انجری کے بعدورلڈکپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی وویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے تشویشناک خبر آگئی ، بیٹسمین بسمعہ معروف انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔ وویمنز ورلڈ کپ میں اب تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے ، انگلینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والی بسمعہ معروف کو ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا۔بسمعہ معروف کو انگلینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگی تھی جس کے بعد انکی انگلی بھی فریکچر ہو گئی ہے تاہم انکا علاج جاری ہے مگر اب وہ ورلڈ کپ کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گی۔