شراپوانے فلم کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کرادی

شراپوانے فلم کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کرادی
شراپوانے فلم کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کرادی

  

ماسکو(آن لائن)روسی ٹینس سٹارماریہ شراپوانے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کرادی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس سٹار اور پانچ مرتبہ گرینڈ سلام کی فاتح ماریہ شراپوااپنی زندگی پر بننے والی فلم کے وائس اوور مکمل کروانے کیلئے تین دن تک مسلسل 20گھنٹے آڈیو کی ریکارڈنگ کرادی اور انہوں نے گزشتہ تین روز سے اپنی آواز ریکارڈ کروانے کے لئے مسلسل 20گھنٹے اسٹوّڈیو میں گزارے۔پانچ مرتبہ گرینڈ سلام کی فاتح ماریہ شراپوا نے اپنے فیس بک کے پیج پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میری زندگی پر بننے والی فلم حقیقت پر مبنی ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے میرا حوصلہ بڑھانا میرا لئے کسی طور بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی