ناقص کار کردگی ،قومی ہاکی کھلاڑی منہ چھپاتے گھروں کو روانہ

ناقص کار کردگی ،قومی ہاکی کھلاڑی منہ چھپاتے گھروں کو روانہ

  

لاہور(آن لائن)ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعدقومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑی ایک ایک کرکے لاہور ایئر پورٹ سے باہرنکلے اور اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر پر آنے کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع بھی کھو دیا ہے۔لندن میں کھیلے جانے والیورلڈ ہاکی لیگ ٹائٹل میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچے تو کوئی آفیشل یا دوسرا شخص ان کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم نی10ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اور بھارت سے بھی 2باربدترین شکست کھائی۔ ایونٹ میں ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیااورلاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -