میرا بھائی میری تصاویر دوستوں کوبیچتا تھا ٗ سنی لیون

میرا بھائی میری تصاویر دوستوں کوبیچتا تھا ٗ سنی لیون
 میرا بھائی میری تصاویر دوستوں کوبیچتا تھا ٗ سنی لیون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے کہاہے کہ ان کا بھائی کالج کے دنوں میں پیسے کمانے کیلئے اپنے دوستوں میں ان ہی کی تصاویر بیچتا تھا۔ایک روز بھائی نے کہا کہ وہ کچھ اضافی پیسے کمانا چاہتا ہے اس کیلئے کیا وہ اپنی کچھ تصویریں دیگی جس پر انہوں نے بھائی سے پوچھا کہ کیا وہ اس کے ذریعے پیسے کمانا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کہ وہ کوئی بھی تصویر 10 ڈالر سے کم میں نہ بیچے۔کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنائی گئی ہے جس میں انہوں نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا ٗآخری وقت میں انہوں نے خود والدہ کو دوا دی تھی جس کے بعد وہ سونے چلی گئیں ٗکبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ ان کی دی ہوئی دوائی نے والدہ کی جان لے لی۔ انہیں کبھی ایسا نہیں لگا کہ وہ اپنی والدہ کی قاتل ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ دوائی دینے کے فوراً بعد مر گئی تھیں۔
سنی لیون کا کہنا تھا کہ جب کیرئیر کا آغاز کیا تو اپنے لیے بھائی سندیپ ووہرا کی عرفیت ’سنی‘ استعمال کرنا شروع کردیااس پر بھائی کو تو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن والدہ کو جب اس کا علم ہوا تو وہ بہت غصہ ہوئیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ اپنے بھائی کے کالج کے دوستوں میں بہت مشہور تھیں ،۔

مزید :

کلچر -