سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیا ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیا ٹریلر جاری

  

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اقبال احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والدین کی وفات کے بعد ان پر حملہ کرنے والوں کی کھوج لگانے میں مصروف ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں آسٹن ہیبرٹ، ایلیکسس کارا، ڈیوس ایس لی، ایڈم شیپیرو، مارک ڈیکلن اور کرینسٹن جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ویلینٹینا بوو اور اسکاٹ بروکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی سے بھرپور فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -