سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتا ہوں،عدنان صدیقی

سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتا ہوں،عدنان صدیقی
سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتا ہوں،عدنان صدیقی

  

ممبئی(نیٹ نیوز)پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے اداکارہ سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور کی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔پاکستان کے ناموراور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی اور خوبرو اداکارہ سجل علی فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ سری دیوی انہیں بہت پسند ہیں، بہترین اداکارہ کے ساتھ وہ بہت خوبصورت اوراچھی انسان بھی ہیں، ’’میں نے ان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں۔انہوں نے سری دیوی کے شوہر بونی کپور کے کھانے پینے کی عادات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بونی کپور کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ وہ نہ صرف خود مزیدار کھانے کھاتے تھے بلکہ ہمیں بھی اپنے ساتھ شامل کرلیتے تھے جبکہ سیٹ پر کھانے کو دیکھ کرہمیشہ ان کے منہ میں پانی آجاتا تھا۔

مزید : کلچر