چیئرمین پی ٹی وی کا ’’عید شیریں‘‘کی کامیابی پربونس دینے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی اور ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے ’’عید شیریں‘‘کی کامیاب خصوصی نشریات پر پی ٹی وی ملازمین کو آٹھ ہزار روپے عید بونس دینے کا بھی اعلان کیا ہے اس اعلان سے ملازمین کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔یاد رہے کہ ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل ہی ان کے اکاونٹس میں منتقل کی جا چکی ہیں ۔