شردھا کپور تعلیم کے دور ان کافی شاپ میں کام کرتی رہیں

شردھا کپور تعلیم کے دور ان کافی شاپ میں کام کرتی رہیں
 شردھا کپور تعلیم کے دور ان کافی شاپ میں کام کرتی رہیں

  

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ ادا کارہ شردھا کپور جب امریکا کی بوسٹن یونورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تو خرچہ پورا کرنے کیلئے کافی شاپ میں کام کرتی تھیں تفصیلات کے مطابق شردھا کپور معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں تاہم شردھا نے بالی ووڈ میں اپنا مقام فلم ’’عاشقی‘‘ میں کامیاب اداکاری سے بنایا اور شردھا اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔شردھا فلموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔اداکارہ جب امریکا کی بوسٹن یونورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تو خرچہ پورا کرنے کے لیے کافی شاپ میں کام کرتی تھیں۔

مزید : کلچر