پی ٹی وی کی ’’ عید شیریں‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشریات

پی ٹی وی کی ’’ عید شیریں‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشریات
پی ٹی وی کی ’’ عید شیریں‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشریات

  

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن نے اپنے ناظرین کے لئے عیدالفطر کے موقع پر ’’ عید شیریں‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشریات پیش کیں جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ۔ پی ٹی وی لاہور مرکزسے عید کے پہلے روزڈاکٹر صغریٰ صدف کے خصوصی کھیل’’ سہیلئے عیدمبارک‘‘ جوپروڈیوسر محمد صفدر سحر کی پیشکش تھا،کو ناظرین نے بڑی دلچسپی سے دیکھا ۔’’ سہیلئے عیدمبارک‘‘ کے نمایاں فنکاروں میں محمد قوی خان ، ہنی البیلا، رمیا، فرخ شاہ،شاہ میر ،وسیم شاہ ،بینش ،واجد خان، صبا رضا،علی عباس،رضیہ ملک ،فاریہ وسیم ،ماہ رخ شاہ ، نروان ندیم، وسیم منظور ، سحرش خان،افتخار شیخ، حمزہ اور عبداللہ شامل تھے۔لاہور سینٹرسے ہی خصوصی افراد کیلئے پیش کیا گیاخصوصی پروگرام ’’ہم سب ساتھ ہیں ‘‘بھی ناظرین نے بہت پسند کیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ اور میزبان ڈاکٹر خالد جمیل تھے۔اس خصوصی پروگرام میں سپیشل بچوں نے ٹیبلو شو،نغمے اور خاکے پیش کئے اور گورنر پنجاب سمیت ناظرین سے بھرپور داد وصول کی۔پروگرام " ہم سب ساتھ ہیں "میں سنگرز سلمان پیزادہ ،جواز جعفری اور امان اللہ نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔

لاہور سینٹر ہی کی پیشکش ’’ورثہ ہیریٹیج ریوائیوڈ‘‘ کو بھی ناظرین نے بہت پسند کیا اور راحت فتح علی خان ،حنا نصراللہ اور وحدت رمیض کی پرفارمنس کوبھرپور داد دی ۔پی ٹی وی نیوز کیلئے لاہور سے کرنٹ افیئرڈیپارٹمنٹ نے بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی ہدایت پر پی ٹی وی ہوم اورہیڈ آف کرنٹ افیئرملک شکیل اعوان نے پی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات کو مانیٹر کیا۔

مزید :

کلچر -