جنوبی افریقہ میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

جنوبی افریقہ میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی،پاکستان ہائی کمیشن کے زیراہتما م پریٹوریا میں عید ملن پارٹی کا اہتما م کیا گیا جس میں جنوبی افریقہ میں نئے تعینات ہونے والے پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹرسہیل خان کے علاوہ ڈپٹی ہائی کمیشن ،ہائی کمیشن کے عملے ،ڈکٹروں،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں،بزنس کمیونٹی،میڈیا سمیت کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی،ہائی کمشنر ڈاکٹرسہیل خان تمام مہمانوں کے پاس فرداََفرداََ گئے اور عید کی مبارک باد دی،اس موقع پر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے کہا کہ جلد ہی آپ سے ملاقات کروں گا اور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروں گا۔بیورو چیف روزنامہ پاکستان فہیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمیشن ڈاکٹر سہیل خان نے کہا ہے صحافی برادری ہمارا اثاثہ ہیں مسائل کی نشاندہی کریں انشاء اللہ ہم پہلے فرصت میں ان کو حل کریں گے۔

مزید : عالمی منظر