جدہ کی معروف سماجی شخصیت رانا جاوید محمود خاندان کے ہمراہ خوفناک حادثے کا شکار

جدہ کی معروف سماجی شخصیت رانا جاوید محمود خاندان کے ہمراہ خوفناک حادثے کا ...

  

جدہ (محمد اکرم اسد) بیٹے کے ساتھ جدہ سے کوئی ساڑھے تین سو کیلو میٹر دور ینبع میں عید و ٹرو کی خوشیاں منا کر مرو والے دن جدہ واپس آنے والی جدہ کی معروف سماجی شخصیت رانا جاوید محمود کے خاندان جس میں وہ خود ان کی اہلیہ، بیٹا، داماد، بیٹی، بہو اور دیگر کل چھ افراد جدہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور رابغ کے نزدیک خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئے تفصیلات کے مطابق دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی جنگلہ توڑ کر انکی طرف آ گئی تھی جس سے تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 4 افراد جنکا تعلق سوڈان سے تھا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے. اس ہولناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ رانا جاوید کے قریبی دوست چودھری ایوب نے بتایا کہ پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر ویلفیئر عبدالباسط نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کاغذ کاروائی کی. انھوں نے کہا کہ تدفین سعودی عرب ہی میں ہوگی. رانا جاوید کا بیٹا جسکے ساتھ وہ عید منا کر آ رہے تھے میں وہ میتوں کی وصولی کے لئے رابغ پہنچ گیا ہے، واقع جی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر اور شہری دفاع کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری امداد بہم پہنچائی۔ خبر کا جونہی کمیونٹی کو علم ہوا تو ہر کوئی دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگوار ہو گیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعائیں کرنے لگا۔ ضابطے کی کاروائی کے بعد مرحومین کی تدفین رابغ میں ہی کی جائیگی۔

مزید :

عالمی منظر -