دہشتگردی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں،سید صلاح الدین

دہشتگردی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں،سید صلاح الدین

  

سیالکوٹ ( صباح نیوز)حزب المجاہدین کے سربراہ پیر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی وہ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں تاہم امریکہ نے بلاجواز پابندی لگا کر بدنام کیا ہے جوّکہ حقیقت میں بھارتی سازش ہے حالانکہ بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں نہتے وبے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم اور قید کرکے دہشت گردی کررہا ہے ، سیالکوٹ میں انہوں نے تقریب کے دوران کہا کہ حزب المجاہدین دہشت گردی نہیں کرتے بلکہ حزب المجاہدین دہشت گردی کی مکمل مذمت کرتی ہے تاہم امریکہ اصل دہشت گرد بھارت اور بھارتی فوج کو دہشت گرد قراردے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمان کشمیریوں پر ظلم وستم روکے ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہوچکا ہے اور بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے جس میں بھارت کو ناکامی ہوگی کیونکہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اس پر بھارت کاکوئی حق نہیں ہے ، سید صلاح الدین نے مزید کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے اور بھارت نے یہاں دہشت گردی شروع کررکھی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بدامنی کا ذمہ دار بھارت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور کامیابی کی منزل بھی جلد ہی ملے گی ۔

سید صلاح الدین

مزید :

علاقائی -