یورپی یونین کے وزیرکی اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو سے ملاقات

یورپی یونین کے وزیرکی اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو سے ملاقات

روم (اے پی پی) یورپی یونین کے وزیرعمر چیلک نے اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینٹی لونی سے ملاقات کے دورانکہا کہ دہشتگردی کے خلاف ترکی کی صلاحیت میں کمی ہوئی تو اس کا یورپی یونین کو بھی نقصان ہو گا۔اطالوی میڈیا کے مطابق دارلحکومت روم میں پریس کانفرس کرتے ہوئییورپی یونین کے وزیر نے کہا کہ ترکی کی سکیورٹی یورپی یونین کی سکیورٹی ہے۔

انھوں نے کہاکہ وہ اس مرحلے پر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں کمی کا باعث بننے والی کوئی سخت تبدیلی نہیں کریں گے۔ انھوں نے ترکی کے اطراف میں خطرات اور عدم استحکام کی فضاء کے بدستور جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطرات اور عدم استحکام کی فضاء کو مضبوط کرنے والے میکانزم اور ویزے کی معافی جیسے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیگر میکانزموں کا آغاز کیا جا سکے۔چیلک نے مزید کہا کہ یہ اقدام ترکی کے لئے کوئی خیر سگالی اقدام نہیں ہے بلکہ ترکی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ویزے کی معافی کے موضوع پر ہم کوئی راستہ تلاش کر سکتے ہیں اور کسی مشترکہ نقطے تک پہنچ سکتے ہیں۔اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ پاولو گینٹی لونی نے بھی یورپی یونین کی رکنیت اور ویزے کی معافی جیسے موضوعات میں ترکی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید : عالمی منظر