تعمیراتی کمپنی فرگیلہ کے داعش سے تعلقات تھے، فرانسیسی اخبار
پیرس(اے پی پی)فرانس کے اخبار کے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کمپنی فرگیلہ کے داعش سے تعلقات تھے۔فرانسیسی اخبار لے موندے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کمپنی فرگیلہ نے حکومت شام کو 2013 اور 2014 کے درمیان ٹیکس کی ادائیگی کی تھی۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے شام میں سیمنٹ کی تیاری کا آغاز 2010 میں کیا تھا جس نے اپنا کارخانہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں لگایا تھا جس پر اب داعش کا قبضہ ہے۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ کارخانے کے ملازمین نے اپنی حفاظت کے لیے داعش کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کر رکھا تھا جو کہ ستمبر 2014 میں ختم ہو گیا تھا۔
جس کے بعد کمپنی نے اپنا کارخانہ بند کر دیا ہے۔