بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھنے لگی
پرتاپ گڑھ(کے پی آئی)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھنے لگی،مسلمانوں نے احتجاجا سیاہ پٹیاں باندھ کر عیدالفطر کی نماز ادا کی۔اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں جہاں مسلمانوں میں عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ اقلیتوں پر حملے اور جنید کے قتل سے غم کا ماحول دیکھا گیا۔بھارتی حکومت کی حملہ آور تنظیم کے خلاف چشم پوشی کے سبب احتجاجا مسلم نوجوانوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر عیدالفطر کی نماز ادا کی جبکہ مختلف تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے اپنے تاثرات میں اس کو ملک میں اقلیتوں کے خلاف حملے کو منظم سازش قرار دیتے ہوئے حکومت کی چشم پوشی کو قابل مذمت قرار دیا ۔
ملک کے معروف شاعر و مختلف ایوراڈ خصوصی طور سے غالب ایوارڈ سے سرافراز شاعر ساگر ترپاٹھی نے کہا کہ میں پہلے انسان بعد میں ہندو ہوں ،انسانیت کے ساتھ ظلم قابل مذمت ہے ۔