اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں

اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں

روم (اے پی پی) اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر نے جہاں انسانوں کو ستانا شروع کردیا ہے وہیں جانور بھی اس سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کے ستائے جانوروں کو گرمی سے بچانے کا انوکھے انداز اپنایا ہے ۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے لے لئے پنجروں میں بند جانوروں کو آئس لولی کی دعوت اڑانے کا موقع دیا ہے ۔مزے سے آئس لولی کھانے والے جانوروں میں چیتا اور بھالو سمیت کئی جانور شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر