جرمنی :عمارت کوآتشزدگی کے خطرہ کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا

جرمنی :عمارت کوآتشزدگی کے خطرہ کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمنی میں ایک بلند و بالا عمارت کوآتشزدگی کے خطرہ کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق لندن میں آتشزدگی کے بعدجرمنی کے شہر وْوپرٹال میں ایک گیارہ منزلہ رہائشی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ان حقائق کا علم ہونے کے بعد کیا گیا کہ اس عمارت کی بیرونی سطح پر بھی وہی تعمیراتی مواد استعمال کیا گیا تھا، جو برطانوی دارالحکومت لندن میں گَرین فَیل ٹاور کے اطراف میں استعمال کیا گیا تھا۔ لندن کی اس 24 منزلہ رہائشی عمارت میں اسی مہینے آتشزدگی کے نتیجے میں تقریبا 80 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ یہ آگ اسی طرح کی انسولیشن کی وجہ سے بہت تیزی سے پھیلی تھی، جیسی جرمنی میں وْوپرٹال کی عمارت میں استعمال کی گئی ہے۔
وْوپرٹال شہری انتظامیہ کے مطابق عمارت سے ایسے انسولیشن پینل اتارے جانے کے بعد لوگوں کو وہاں واپس اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -