اقوام متحدہ کی فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کی فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد کی ...

تل ابیب(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی برادری سے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے اور دونوں اقوام کے مل جل کر زندگی بسر کرنے والے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کروانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے دونوں ممالک سے اپنے ہاں موجود انتہا پسند عناصر کو روکنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے ترجمان عدنان ابو حسانہ نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون جلد فلسطینی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مزید : عالمی منظر